اوفا:وز?راعظم نواز شر?ف ?ا بر?س سربرا? اجلاس س? خطاب

267

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی جاری ہے ۔ پاکستان خطے میں ترقی کا ویژن رکھتا ہے ۔

اوفا میں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں ترقی کا گراف تیزی سے اوپر جا رہا ہے ۔ پاکستان خطے میں ترقی کا ویژن رکھتا ہے ۔ شنگھائی تنظیم علاقائی تعاون میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ پاکستان مستقبل میں برکس کمیٹیوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔ پاکستان خطے میں ترقی کے لئے سڑکوں اور موٹرویز کا جال بچھا رہا ہے ۔

پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ۔ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے لئے نہیں پوری دنیا کے لئے ہے ۔ جانی و مالی نقصان ہمیں دہشتگردی کے خلاف جنگ سے روک نہیں سکتا ۔ نواز شریف کا کہنا تھا سارک فورم کے ذریعے جنوبی ایشیا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ امن کو ترقی اور ترقی کو امن سے منسلک کرنا ہو گا ۔ امن اور ترقی کے لئے سب کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہو گا ۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان 2025 تک اپنا انفراسٹرکچر مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔ خطے میں امن کے لئے میری چار تجاویز ہیں ۔ امن کوترقی سےاورترقی کوامن سےمنسلک کرناہو گا، خطے میں امن اور ترقی کیلیےسب کو ایک دوسرے کاہاتھ تھامناہو گا، تجارت کے لیےبہترین سڑکوں اورموٹر وےکاجال بچھاناضروری ہے، دنیا سے اعتماد کی بنیاد پر دوستی اور تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔