امر??? ?الر ?? قدر مستح?م، برطانو? پا?ن? ?? قدر م?? ?م?

236

 پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

 امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روزکی قدر پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 50 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم یورو کی قدر میں 93 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

 نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 102.72 روپے اور قیمت خرید 100.28 روپے پر برقرار رہی۔ مزیدبرآں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 158.49 روپے سے کم ہو کر 157.99 روپے اور قیمت خرید 154.72 روپے سے کم ہو کر 154.24 روپے رہ گئی۔ دریں اثناءیورو کی قیمت فروخت 112.83 روپے سے بڑھ کر 113.76 روپے اور قیمت خرید 110.15 روپے سے بڑھ کر 111.06 روپے ہوگئی۔