پا?ستان امر??ا ?ا ?وئ? دباؤ قبول ن??? ?رتا، چود?ر? نثار

410

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امریکا کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ پاکستان میں کئے این جی اوز قابل تحسین خدمات انجام دے رہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے سینیٹ میں تقریر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان اگر امریکا کا دباؤ قبول کرتا تو کبھی بھی ملک میں امریکی این جی او کو بند نہیں کیا جاتا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی بہت سی غیر ملکی این جی اوز ملکی ترقی میں اہم کردارادا کر رہی ہیں۔

 چودھری نثار کا کہنا تھا کہ این جی او سیودی چلڈرن کو سیل کرنے کا حکم وزارت داخلہ کی جانب سے نہیں دیا گیا تھا جبکہ وزارت داخلہ صرف سیکیورٹی کلیئرنس دینے کی ذمہ دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والی عالمی این جی اوز وزارت داخلہ کی زیر نگرانی کام نہیں کرتی ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل این جی او سیودی چلڈرن کے دفاترکو اکنامک افئیر ڈویژن کے کہنے پر سیل کیا گیا تھا جو کہ 3 ہفتوں تک بند رکھا گیا۔