?ائر???رل?ن? وس?م ش?خ فرائض م?? غفلت برتن? ?? باعث برطرف ?رد?? گئ?

230

ڈائریکٹر لینڈ وسیم شیخ کو فرائض کی ادائیگیوں میں غفلت برتنے کے باعث عہدے سے برطرف  کردیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی  شعیب احمد صدیقی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ڈائریکٹر لینڈ وسیم شیخ اور بلدیہ عظیٰ کراچی کےلیگل ایڈوائزر جمیل فاروقی کو انکے عہدوں سے بر طرف کردیا گیا ہے جبکہ عہدوں سے معزول کیے جانے والے افسران کو نااہلی اور فرائض سے غفلت برتنے کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

شعیب احمد صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ شفیع محمدچاچڑکوکےایم سی پائپ فیکٹری کاانچارج بنادیا گیا جبکہ سعیداخترکوبلدیہ عظمیٰ کانیا لیگل ایڈوائزرتعینات کر دیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ رات کےاوقات میں شہر کی سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔