ا?ف ب? آر ن? مال? سال 2014-15ء م?? 2580 ارب روپ? ?? ???س وصول ?ئ?

193

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2014-15ءکے دوران 14 فیصد اضافے کے ساتھ 2580 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013-14ءکے دوران 2255 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔ ایف بی آر کے حکام کے مطابق 30 جون 2015ءتک 580 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔

ایف بی آر پہلی مرتبہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی انکم ٹیکس گوشوارے جاری کرے گا۔ حکومت ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ جی ڈی پی میں ٹیکس کے حصے کو بڑھا کر قومی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔