قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رمیش کمار کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریلویز کی سیکڑوں ایکڑ اراضی پر تجاوزات قائم ہیں ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت رمیش کمار نے کی ۔ ریلوے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں حکومتی اداروں نے ریلوے کی 97 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے ، اسلام آباد میں ریلوے کی 98 ایکڑ اراضی پر تجاوزات قائم ہیں ۔
کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ریلوے حکام کا کہنا تھا اسلام آباد میں ہی پرائیویٹ اداروں اور اشخاص کا 71 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، ٹی ایم اے چکوال کا 8 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے ، بریفنگ دی گئی کہ ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ ڈویژن پنجاب کا پونے 8 ایکڑا راضی پر قبضہ ہے۔