حکومت اور تاجروں کے درمیان بینکوں کے ذریعے ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر مذاکرات کامیاب ، ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 سے کم کر کے 0.3 فیصد کر دی گئی ۔
حکومت اور تاجروں کے درمیان بینکوں کے ذریعے لین دین کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا اللہ کے فضل سے تاجربرادری کے ساتھ ملکر متفقہ فیصلےکیئے ہیں ۔ ٹیکس کی شرح 0.6 سے کم کر کے 0.3 فیصد کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے حکومت جلد آرڈیننس جاری کری گی ۔ 30 ستمبر 2015 تک ودہولڈنگ ٹیکس 0.3 فیصد لیا جائے گا یہ ٹیکس نان فائلرز کے لئے ہیں ۔ اس کے بعد ٹیکس نہ دینے تاجروں کو 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہو گا ۔ لہٰذاہ تاجر تین ماہ کے اندر ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرائیں ۔