?? ال???ر? ن? ش?ر قائد ?و اند??ر? م?? ?وبو د?ا ??، حافظ نع?م الرحمن

258

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے شہر قائد کو اندھیرے میں ڈوبو دیا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کے باعث رات دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کے الیکٹرک رمضان میں بھی صارفین کو کسی طرح کی آسانی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کے ایلکٹرک کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے پیدا ہوجانے والے حالات سے کراچی کے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ کے الیکٹرک کے انتظامات نہایت ناقص ہیں۔ انکا  کہنا تھا کہ کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف دینے اور شہریوں کو سہولیات دینے کے بجائے خود کے فائدے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لیا جائے کیوں کہ کے الیکٹرک عوام کو بجلی کی فراہمی بآسانی پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے۔