مائ??روسوف? ?مپن? ن?7,800 ملازم?ن ?و ملازمت س? ن?الن? ?ا ف?صل? ?رل?ا

380

مائیکروسوفٹ نے موبائل فونز بزنس میں نقصان اٹھانے کے بعد ساتھ ہزار آٹھ سو ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مائیکروسوفٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ساتیا ناڈیلا کا کہنا ہے کہ مائیکروسوفٹ کمپنی کو موبائل فونز کے کاروبار میں 7.6 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے جس کے باعث کمپنی نے 7800 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مائیکروسوفٹ کمپنی کے سابق سی ای او سٹیف بالمر نے فنلینڈ نوکیا کو خریدا تھا تاکہ ونڈوز فون کے ذریعے سے ایپل آئی فون اور گوگل اینڈرویڈ سسٹم کو پیچھے چھوڑ کر لوگوں میں مقبولیت حاصل کی جائے جبکہ مائیکروسوفٹ کو اس پلان کے تحت ایک بڑے منافع کا تصور کیا جا رہا تھا۔ تاہم موبائل فونز صارفین کی جانب سے مائیکروسوفٹ موبائلز کو فوقیت نہیں دی گئی جس کے باعث کمپنی کو 7.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔