متحد? ?? لاپت? ?ار?نان، ?? ج? ر?نجرزاور آئ? ج? سند? ?و نو?س جار?

205

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے 9لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کی درخواست پر ڈی جی رینجرزسندھ،آئی جی اور محکمہ داخلہ سندھ کو 23جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے 9گمشدہ کارکنوں کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ محمد اسماعیل، خالدخان،محمد نعیم عبدالقادر،محمد آصف، جاوید، ہاشم  اور ضیاء الرحمان کو جولائی کے پہلے ہفتے میں رینجرز نے گرفتار کیاجب کہ ایک اور کارکن کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ اس کے بیٹے احمد صدیقی کو گلبہار میں فطرہ وصولی کے دروان گرفتار کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے کارکنوں کی بازیابی کی استدعا کی جس پر عدالت نے ڈی جی رینجرزسندھ، آئی جی اور محکمہ داخلہ کو 23جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔