وز?راعظم ?? ?ل اوفا م?? ب?ارت? وز?راعظم س?ملاقات ?وگ?،ترجمان دفترخارج?

296

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کل اوفا میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کل اوفا میں ملاقات ہوگی۔دونوں وزرائے اعظم روس میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم روسی، افغان اور چینی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اوفا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی رکنیت دی جائے گی۔

افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات خوش آئند ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شدت پسند تنظیم داعش پاکستان کے لیے خطرہ ہے تاہم اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔