زر مبادل? ?? ذخائر 18 ارب 71 ?رو? 46 لا?? ?الر ت? پ?نچ گئ?، اس??? ب?ن?

259

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 71 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 71 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف سے ملنے والی 50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی قسط کے باعث ممکن ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے پاس 13 ارب 53 کروڑ 52 لاکھ ڈالر جبکہ نجی بینکوں کے پاس 5 ارب 17 کروڑ64 لاکھ ڈالرکے ذخائر موجود ہیں۔