یوم علیؓ کا مرکزی جلوس کراچی میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں جبکہ لاہور میں امام بارگاہ کربلا گامے شاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سےبرآمدہوا اس م موقع پر شہربھرکی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جبکہ جلوس کےراستوں کو ٹینٹ اور کنٹینرلگاکرسیل کردیا گیا تھا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نپٹنے کے لئے ایم اے جناح روڈ کی بلند و بالا عمارتوں پر ماہر نشانہ بازتعینات کیے گئے تھے جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ جلوس میں آنے والے شرکاء کو جلوس میں داخل ہونے کے لئے بنائے گئے مخصوص راستوں ہی سے داخلے کی اجازت دی گئی ۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لئے رینجرزاورپولیس کے 14 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے بی ڈی ایس اور سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔
لاہور میں یوم حضرت علیؓ کےموقع پرمرکزی جلوس مبارک حویلی موچی گیٹ سےبرآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلاگامےشاہ پراختتام پذیرہوگیاہے۔
لاہورمیں یوم حضرت علیؓ کےموقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے جبکہ جلو س کی حفاظت کے لئے 7ہزار پولیس اہلکاروں سمیت 800ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ مزید برآء پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر خار دارتاریں لگا دی تھی جبکہ اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا تھا۔ جلوس میں آنے والے شرکاء کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔