راولپن??: آرم? چ?ف س? اسحاق ?ار ?? ملاقات

218

آرمی چیف جنرل راحیل سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے موقع پر فاٹا کے پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری پر بات کی گئی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات فاٹا کے پناہ گزینوں کی دوبارہ آباد کاری پر بات کی گئی ، اور فاٹا میں ترقیاتی پروگرام پرعملدرآمد کابھی جائزہ لیا گیا۔