تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہدافغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہوگیا۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں افغان صوبے ننگر ہار میں پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے ہوئے جس میں مجموعی طور پر 49جنگجومارئے گئے۔میزائل حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان شاہداللہ شاہد بھی تھے جو طالبان قیادت سے اختلافات کے بعد ٹی ٹی پی چھوڑ کر شدت پسند تنظیم داعش میں شامل ہوگئے تھے۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد طالبان قیادت فرار ہوگئی تھی اور اطلاعات یہی تھی کہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔