جامعہ کراچی نے بی اے،بی کام ،بی او ایل(B.O.L ) پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم اور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے،بی کام اور بی ایس سی کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 اگست 2015 ءتک توسیع کردی ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم3400 روپے فیس کے ساتھ بینک کاﺅنٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔