سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو امیگریشن کرائے بغیر ملک سے باہر چلے گئے ، ثاقب سومرو 22 جون کو نجی ایئر لائن کی پرواز سے جرمنی گئے ۔
ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹرکراچی ثاقب سومروامیگریشن کرائےبغیرملک سےباہرچلےگئے، ثاقب سومرو ایئرپورٹ انٹری پاس کے ذریعے لاؤنج میں پہنچے اور ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر گئے بغیر ہی جہاز پر پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے ثاقب سومرو ماضی میں ایئرپورٹ پر تعیناتی کی وجہ سے سسٹم کو جانتے تھے اس لئے انہوں نے جہاز پر پہنچنے کیلیے مسافروں کی آمد کا راستہ اختیار کیا، ثاقب سومرونےممکنہ طورپرای سی ایل یاچیک لسٹ میں نام کےخدشےکےپیش نظرایساکیا ۔ ذرائع کے مطابق بعض ممالک پاسپورٹ پر ایگزٹ کی مہر کو اہمیت نہیں دیتے ، جس بنا پر ثاقب سومرو نے جرمنی میں ایگزٹ کی مہر کو اہمیت نہ دینے کا فائدہ اٹھایا۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے ثاقب سومرو کے امیگریشن کے بغیر بیرون ملک جانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے ثاقب سومروکی ملک واپسی پر ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔