داعش ن? نمازع?د ?? ادائ?گ? پر پابند? لگاد?

272

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ العراقیہ (داعش) نے عراق میں اپنے زیر اثر شہر موصل میں عیدالفطر کی نماز پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے زیر کنٹرول علاقے موصل میں شہریوں کے نماز عید پر پابندی لگادی ہے۔ داعش نے نماز عید کو غیر اسلامی اور اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ نماز عید کی ادائیگی ہر گز نہ کریں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی نماز عید ادا نہیں کی۔

واضح رہے کہ موصل عراق کا ایک بڑا شہر ہے جس پر شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے قبضہ کررہا ہے یہ شہر داعش کے زیر کنٹرول ہے۔