امریکا نے وزیراعظم میاں نوازشریف کی بھارتی ہم منصب سےملاقات کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزرائے اعظم ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوگی۔
روس کے شہر اوفا میں جاری پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم کا قریب آنا اور مل بیٹھنا مثبت پیش رفت ہے اس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوگی ۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہوکیونکہ دونوں ملکوں میں تناؤ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔