تحر?? آزاد?شم?ر ?? بان? سردار عبدالق?وم انتقال ?رگئ?

228

آزاد کشمیر کے سابق صدر اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر کے سابق صدر اور تحریک آزادی کشمیر کے بانیوں میں شمار کیے جانے والے سردار عبدالقیوم علالت کے باعث دنیائے فانی سے کوج کرگئے۔ وہ مسلم کانفرنس کے سپریم کمانڈر بھی رہے اور ان کا شمار تحریک آزادی کشمیر کے تاسیسی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

سردار عبدالقیوم ایک سے زائد بار آزاد کشمیر کے صدر رہے وہ عرصہ دراز سے علیل تھے اور ان کا علاج بیرون ممالک میں کرایا گیا ۔

جب ڈوگرا حکمرانوں نے جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات ماننے سے انکار کی تو اس وقت سردار عبدالقیوم خان کی عمر 22 سال تھی انہوں نے 23 اگست 1947 کوتاریخی مقام نیلا بٹ کی پہاڑی سے آزادی کی تحریک چلائی جس پر انہیں کشمیری عوام کی جانب سے مجاہد الاول کا خطاب دیا گیا جب کہ مورخین انہیں جموں کشمیر کی آزادی کے لئے تحریک چلانے والا پہلا شخص قرار دیتے ہیں۔