وزیراعظم میاں نوازشریف نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں اقتصادی راہداری منصوبے ، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے چینی صدر کے دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی صدر اور انکی اہلیہ کے دورہ پاکستان نے عوام کے دل و دماغ جیت لیے۔پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے چین کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے اور اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں چینی صدر شی چن پنگ کی دلچسپی کی قدر کرتے ہیں۔