پا?ستان اور ب?ارت ا?س س? او ?? مستقل ر?ن?ت حاصل ?رن? م?? ?ام?اب

255

پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق روس کے شہر اوفا میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانا اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کو ایس سی او کی مستقل رکنیت کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے روس، چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممبران ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا ۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) انیس سو چھیانوے میں معرض وجود میں آئی جس کی بنیاد چین، قازقستان، روس، تاجکستان اور کرغیزستان نے رکھی تاہم 15 جون 2001 میں ازبکستان نے اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 جولائی 2015 بروز جمعہ پاکستان اور بھارت کو بھی ایس سی او کا باقاعدہ ممبر بنا لیا گیا ہے جس کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبران کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔