سابق صوبائ? وز?ر محمود ز?ب سم?ت 9سر?ار? افسران جسمان? ر?مان? پر

285

پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر محمود زیب سمیت خیبرپختونخوا کے 9سرکاری افسران کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا گیا۔

بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر محمود زیب، کمشنر بنوں عصمت اللہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹرٹیکنیکل ایجوکیشن احتشام الملک اور دیگر کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔احتساب عدالت کے جج ابراہیم خان نے کیس کی سماعت کی اور ابتدائی دلائل سننے کے بعد تفتیش کے لیے تمام ملزمان کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر سمیت دیگر 9ملزمان کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔