جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو سانحہ صفورا کے 5 گواہوں نے ملزم طاہر حسین اور سعد عزیز کو شناخت کرلیا۔
سانحہ صفورا مقدمے میں گرفتار ملزمان طاہر حسین اور سعد عزیز کوشناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں 5گواہوں نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔گواہوں میں 2خواتین اور ایک بچی سمیت 5افراد شامل تھیں جنہوں نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ ملزمان نے پہلے بس روکی اور اندر داخل ہوکر انددھا دھند فائرنگ کردی۔
شناختی پریڈکے بعد عدالت نے رپورٹ سیل کردی اور ملزمان کو جیل بھجوادیا۔