خ?برپختونخوا ?? وز?ر ض?اء الل? آفر?د? ?ا13روز? جسمان? ر?مان? منظور

287

خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو 13روزہ جسمانی ریمانڈپر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا گیا۔

جمعہ کے روز صوبائی وزیرضیااللہ آفریدی کو احتساب کمیشن کے جج سبحان شیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر احتساب کمیشن کے لا افسران کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر فنڈزمیں خرد برد سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال اورتقرریوں و تبادلوں میں اقربا پروری میں ملوث ہیں اس لئے ان سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔

 احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا۔