بجل? ?? ف? ?ون? ف?ول چارجز م?? 3روپ?29پ?س? ?م? ?ا ام?ان،ن?پرا

246

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی 3 روپے 29 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست بھیج دی ۔ درخواست کی سماعت 16 جولائی کو اسلام آباد میں ہو گی ۔

نیپرا حکام نے مطابق مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 29 پیسے سستی کرنے کی درخواست بھیجی ہے ۔ درخواست کی سماعت 16 جولائی کو اسلام آباد میں ہو گی ۔ نیپرا حکام کے مطابق مئی میں فی یونٹ بجلی کی قیمت 8 روپے 9 پیسے مقرر کی تھی جبکہ مئی میں بجلی پیداوار پر فی یونٹ فیول چارجز 4 روپے 80 پیسے رہے۔

نیپرا حکام کے مطابق مئی میں 9 ارب 55 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، جبکہ مئی میں بجلی پیداوار پر لاگت 45 ارب روپے رہی۔ حکام کے مطابق فرنس آئل سے 27 ارب 20 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے ایک ارب 58 کروڑ جبکہ گیس سے 14 کروڑ 82 لاکھ روپے کی بجلی پیدا ہوئی۔