ا?م ??و ا?م رابط? ?م??? ن? ا?? بار پ?ر احتجاج ?? د?م?? د? د?

253

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر جیل میں کارکنوں پر ظالمانہ طرز عمل بند نہ کیا گیا تو پھر دھرنا دیں گے ۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہنا ہے جیل میں ایم کیوایم کے کارکنوں سے ظالمانہ طرزعمل بند کرایا جائے۔ایم کیو ایم کے کارکنوں کو 90 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ، جبکہ کارکنوں کو ہتھکڑی اور بیڑیاں ڈال کر بند رکھا جا رہا ہے۔

رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ5  منٹ کیلیے چہل قدمی کی اجازت نہیں دی جا رہی، اسیر کارکنوں پر بہیمانہ تشدد بھی کیا جا رہا ہے،اسیر کارکنوں پر مظالم بند نہیں کیے تو مظاہرہ کیا جائے گا۔

رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ ،وزیراعلیٰ سندھ اور چیف جسٹس صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متحدہ کے اسیروں کی حالت زار کا نوٹس لیں ۔