ن?ب اربو? روپ? ?? تصف?? ?ر ر?? ??،ا?از صادق

253

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے نیب کو چیک کرنے کے لئے ایک نیب اور ہونی چاہیے ، نیب اور پارٹیوں کے درمیان اربوں روپے کے تصفیے ہورہے ہیں ۔ جوڈیشل کمیشن کو فیصلہ آنا ہے مجھے پتا ہے حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔

لاہور میں افطار ڈنر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا نیب اور پارٹیوں میں اربوں روپے کے تصفیے ہو رہے ہیں جبکہ اربوں روپے کے کرپشن کیسز پر نیب خاموش ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا سپریم کورٹ نیب کی کارکردگی دیکھ رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ  نیب کا احتساب کون کرے گا۔ ایازصادق کا کہنا تھا میں ذاتی طور پر نیب کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ۔ نیب پہلےپکڑتی ہےمقدمہ بعدمیں بناتی ہے، ان کا کہنا تھا یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ میں چیئرمین نیب کے پیچھے پڑا ہوں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کوئی قومی اسمبلی کے اختیارات پرغلط فہمی میں نہ رہے، دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اسپیشل ڈیوٹی پر تھے ، پی ٹی آئی نے تنخواہیں واپس کی ہیں تو پھر قومی خزانے میں جمع کرائیں ۔