?راچ?:وز?ر اعل? سند? ?? ز?ر صدارت صوبائ? ا?پ?س ?م??? ?ا اجلاس

228

وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔  اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کراچی  کو ہر صورت میں دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا۔

وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی  کا اجلاس ہوا ۔  اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی کو جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان پر سستی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروئی متاثر ہو رہی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعلٰی سندھ کے علاوہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، ڈی جی رینجرز بلال اکبر، کور کمانڈر کراچی نوید مختار، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، وزیر داخلہ سندھ انور سہیال، وزیر خزانہ سندھ مراد علی اور چیف سیکریٹری سندھ سمیت اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبہ بھر کے مدارس سے متعلق اسکروٹنی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کل 9500 مدارس ہیں جن میں سے 6503 رجسٹرد جبکہ 3087 غیر رجسٹرد مدرسے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے میں 160 سے زائد غیر رجسٹرڈ مدارس کو سیل کیا جا چکا ہے جن میں سے 139 کا تعلق حیدرآباد اور 28  کا تعلق نواب شاہ سے بتایا گیا ہے۔

ایپکس کمیٹی کو مدارس کے حوالہ سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 40 سے زائد مدارس کے دہشت گردوں سے روابط بتائے گئے ہیں جن میں سے کراچی میں 24 اور دیگر اضلاع میں 20 ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 6 مشکوک مدارس کی تلاشی لی گئی ہے جبکہ ان کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

اجلاس وزیر اعلی سندھ کے عمرہ پر جانے کے باعث ہنگامی طور پر طلب کیا گیا۔