مفا?مت ?? س?است ?ا ب?انقصان پ?پلزپار?? ?و ?وا،اعتزاز احسن

233

رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے علی الاعلان کہتا ہوں مفاہمت کی سیاست کا سب سےزیادہ نقصان پیپلزپارٹی کو ہوا ، پیپلزپارٹی ختم نہیں ہو رہی اور نہ کوئی ختم کر سکتا ہے ۔

لاہور میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف کو کہا تھا اگر دھرنے والے کامیاب ہو گئے تو بڑا نقصان ہو گا اور یہ بھی بتا دیا تھا کہ اگر آپ کامیاب ہو گئے تو بھی بڑا نقصان ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا اور آج وزیراعظم کے وزراء کے چہروں پر رعونت واضح ہو گئی ہے ۔ آج ایل این جی اور نندی پور پروجیکٹ سمیت ہر منصوبے میں کرپشن ہے ۔

سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا آج میں علی الاعلان کہتا ہوں مفاہمت کی سیاست سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، اور یہ کہنا غلط ہے کہ پیپلزپارٹی ختم نہیں ہورہی ۔