م?? م?رم?:وز?راعظم اور شا? سلمان ?? درم?ان ملاقات

230

وزیراعظم نواز شریف نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیزالسعود سے ملاقات کی ہے ۔ شاہ سلمان نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔

وزیراعظم نواز شریف سعودیہ کے شہر مکہ مکرمہ پہنچ گئے ۔ وزیراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کی ۔ عمرے کی سعادت کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی ، ملاقات دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ شاہ سلمان نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔

وزیراعظم نوازشریف نے شاہ سلمان سے سابق وزیرخارجہ سعود الفیصل کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودالفیصل کی وفات سے پاکستان کے مخلص اور تجربہ کار دوست سے محروم ہو گیا ہے ۔