ا?شز س?ر?ز،انگل?ن? ن? آس?ر?ل?ا ?و پ?ل? ??س? م?? ش?ست د?د?

284

کارڈف:انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایشز سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں با آسانی 169 رنز کے بھاری مارجن سے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم 411 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 242 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

 انگلش باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے سامنے آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈیوڈ وارنر اور مچل جانسن کے سوا کینگروز کا کوئی بھی بلے باز انگلش باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا، جانسن 77 اور وارنر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، براڈ اور معین علی نے 3،3 جبکہ روٹ اور ووڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جوروٹ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بناء پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 289 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس نے آسٹریلیا کو مجموعی طور پر فتح کیلئے 411 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہفتہ کو کارڈف میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز کیلئے جب میدان میں اتری تو اسے فتح کیلئے 411 رنز درکار تھے، 19 رنز پر کینگروز کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور کرس راجرز 10 رنز بنا کر براڈ کی گیند کا نشانہ بنے، اس موقع پر وارنر نے سمتھ کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی لیکن 97 کے مجموعی سکور پر معین علی نے وارنر کو آؤٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنرشپ کا خاتمہ کیا بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، وانر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اگلے اوور میں براڈ نے سمتھ کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، سمتھ 33 رنز بنا کر چلتے بنے، 106 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب کپتان مائیکل کلارک 4 اور ایڈم ووجز ایک رن بنا کر پویلین لوٹے، بریڈ ہیڈن بھی بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور7 رنز بنا کر معین علی کی گیند کا نشانہ بنے، 151 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ گری جب واٹسن 19 رنز کر ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس موقع پر جانسن اور اسٹارک نے میدان سنبھالا، ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے دونوں کافی دیر تک انگلش باؤلرز کے سامنے ڈٹے رہے لیکن 223 کے مجموعی سکور پر سٹارک 17 رنز بنانے کے بعد جانسن کا ساتھ چھوڑ گئے، اسٹارک کو روٹ نے آؤٹ کیا، 242 کے سکور پر جانسن کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 77 رنز بنا کر روٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اگلے اوور میں معین علی نے ہیزلووڈ کو آؤٹ کر دیا۔

 اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم 242 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ نے 169 رنز سے فتح اپنے نام کی، سٹورٹ براڈ اور معین علی نے تین، تین جبکہ جوروٹ اور مارک ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کی۔