حرمین شریفین میں گزشتہ جمعہ کو 48 لاکھ فرزندان اسلام نے نماز جمعہ ادا کی۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت حج کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مجموعی طور پر 48 لاکھ افراد نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں شرکت کی۔
رمضان کے آخری عشرے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے عبادت گزاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ دونوں مساجد میں ہزاروں کی تعداد میں معتکفین بھی موجود ہیں ۔
رمضان المبارک کے دوران اب تک56 لاکھ سے زائد مسلمان دونوں مساجد کی زیارت کرچکے ہیں جبکہ وزارت حج نے زائرین کیلئے 59 لاکھ ویزے جاری کئے ہیں۔ وزارت حج کے مطابق آنے والے چند دنوں میں زائرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ سعودی حکومت سیکورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات جبکہ عازمین کیلئے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔