رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت نے نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق غلط معلومات دے کر شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کی ہے۔
رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گیارہ مارچ کے نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق 2سے 3روز میں مزید معلومات اور حقائق نامہ جاری کریں گے۔سیاسی جماعت چھاپے سے متعلق غلط معلومات دے کر شہریوں میں کنفیوژن پیدا کی جس کا مقصد شہر میں امن و امان سے متعلق معاملات کا رخ موڑنا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کےترجمان آپریشن کےاعدادوشمارتوڑمروڑکرپیش کررہےہیں، حقائق توڑمروڑکرپیش کرنےکامقصدمیڈیااورعوام میں کنفیوژن پیداکرناہے۔
دوسری جانب ایم کیوایم سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم نےحالیہ دنوں میں نائن زیروپرچھاپےسےمتعلق بیان نہیں دیا تاہم نائن زیروپرچھاپےسےمتعلق ایم کیوایم کی شکایات جائزہیں جب کہ نائن زیروپرچھاپےسےمتعلق تحقیقات جوڈیشل کمیشن سےکرائی جائیں۔