د?شتگرد? ?? خاتم? ت? ?راچ? آپر?شن جار? ر?? گا، شرج?ل م?من

291

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کو بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، دہشتگردوں کو ملنے والے وسائل کی روک تھام کی جائے گی ، دہشتگردوں کےسہولت کاروں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کراچی میں آپریشن سے دہشتگردی میں کمی ہوئی ہے ، دہشتگردوں کی مدد کے تمام راستے ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا دہشتگردی کی روم تھام کیلیے مستقل حل پر کام کیا جا رہا ہے ، اگرکوئی فطرہ یا زکوۃ دہشتگردوں کی معاونت کیلیے استعمال کرتا ہے تو اسکو روکا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی تیزکی جائے گی، دہشتگردی میں ملوث ہرطرح کےعناصرکومنطقی انجام تک پہنچانےکافیصلہ ہوا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کراچی آپریشن سے دہشتگردی میں کمی آئی ہے ۔ اجلاس میں بھتا خوری، اغوابرائے تاوان دیگر جرائم میں پولیس رینجرز آپریشن کو سراہا گیا ، جرائم پیشہ افرادکےخلاف پولیس اوررینجرزکی کارروائیوں کوسراہا گیا، کراچی آپریشن سے اغوا برائے تاوان اور بھتا خوری میں کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا ماضی میں آپریشن ہوتا تھا لیکن دوبارہ وارداتیں شروع ہوجاتی تھیں اس لئے دہشتگردوں کی جڑیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آئی بی کی معلومات کی بنا پر بدنام ڈاکو نذروناریجو مارا گیا۔

وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ غیرملکی ہاتھوں میں استعمال ہونیوالےعناصرکیخلاف گھیراتنگ کیا جائے گا ۔ دہشتگردی کیطرف راغب کرنےوالےمدارس کے خلاف ایکشن لیاجائیگا، کالعدم دھڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا ، دہشتگردوں کےخلاف انٹیلیجنس میں مددکیلیےعوام سےرابطے بڑھائےجائینگے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا رینجرز کو ایک ماہ کے اختیارات دیئے گئے ہیں ، اس وقت سندھ بھر میں لااینڈ آرڈر ملک بھر میں سب سے بہتر ہے ، دہشتگردوں کو مدد کرنے کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے گا۔