?راچ? آپر?شن ، ن?شنل ا??شن پروگرام ?ا حص? ?? ، ا?ازصادق

221

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کراچی میں رینجرز کا آپریشن نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت ہو رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نےسوچ سمجھ کر رینجرز کو اختیارات دیے تھے۔

لاہور میں افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا کہنا تھا رینجرز آپریشن جرائم پیشہ لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلیے ہے، کراچی میں رینجرزآپریشن پر اسلام آباد اور سندھ کی حکومتیں ایک پیج پر ہیں، کراچی میں رینجرز آپریشن اسلیے شروع کرایا گیا تھاکہ وہاں پولیس متنازع بن گئی تھی۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر بیٹھ کر حل کرنے والا معاملہ ہے، مودی اورنواز ملاقات پر تنقید بے جا ہے۔ کشمیرکے مسئلے پروزیر اعظم کا موقف واضح ہے۔

لوڈشیڈنگ بحران پر بات چیت کرتے ہوئے سردارایازصادق کا کہنا تھا 2017 تک بجلی بحران پر قابو پا لیا جائے گا ، وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم نےکبھی لوڈشیڈنگ کےخاتمےکی حتمی تاریخ نہیں دی۔