م?انمار، آنگ سان سوچ? ?? س?اس? جماعت ?ا انتخابات م?? حص? ل?ن? ?ا اعلان

255

ینگون :میانمار کی جمہوریت پسند رہنما اور نوبل انعام یافتہ سیاستدان آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت رواں سال نومبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں شریک ہو گی۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار میں عام انتخابات رواں سال 8 نومبر کو ہوں گے،سوچی کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی گزشتہ 25 سال میں پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے گی۔

رپورٹ کے مطابق آنگ سان سوچی نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان پارٹی اجلاس کے بعد ملک کے انتظامی دارالحکومت نپ یادیو میں اپنی رہائش گاہ پر ایک نیوز بریفنگ کے دوران کیا۔

 پریس کانفرنس میں سوچی نے واضح کیا کہ انتخابات جیتنے کے بعد دستور میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ اْن کی پارٹی جانتی ہے کہ انہیں صدارتی انتخابات میں شریک ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔