وزیراعظم میاں نوازشریف رمضان سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ آج اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ اداکریں گے۔
وزیراعظم رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں اہل خانہ کے ہمراہ گزاریں گے۔وزیراعظم نماز تراویح ادا کریں گے اور عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔
جدہ کے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کمشنرجدہ،سفیرپاکستان، قونصل جنرل اور ن لیگ کےعہدیداروں نے کیا۔