پاکستان نے کامیابی کی دوڑ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئےایشین کرکٹ پر اپنی حکمرانی قائم کردی۔ گرین شرٹس ایشیا کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی جب کہ فتوحات میں دنیا کی دوسری ٹیم بننے کا اعزازبھی حاصل کرلیاہے۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم نے ون ڈے میچز سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کرلیااس کے ساتھ ساتھ تینوں طرز کی کرکٹ میں زیادہ فتوحات سمیٹ کر ایشیاکی کامیاب ترین ٹیم بن گئی۔
ایک روزہ میچز کی کامیاب ترین ٹیموں کی فہرست میں گرین شرٹس دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔آسٹریلیوی ٹیم سب سے زیادہ ون ڈے جیتنے والی ٹیموں میں سرفہرست ہے۔
ایشین ٹیموں میں پاکستان 124ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے ٹاپ پر ہے جب کہ بھارت 122میں فتح حاصل کرکے دوسرے اور سری لنکا 72فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ون ڈے میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کی تعداد447ہے ، بھارت 446کے دوسرے اور سری لنکا 356کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بھی گرین شرٹس کا پلہ سب بھاری ہے اسے 52ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔سری لنکا نے 42اور بھارت نے 30 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں۔