سر?نگر:ب?ارت? فوج ?? فائرنگ،3نوجوان ش??د ، حر?ت ق?ادت نظربند

257

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین حریت نوجوان شہید ہو گئے ۔ احتجاج سے بچنے کے لئے انتظامیہ نے حریت قیادت کو نظربند کر دیا ۔ دوسری جانب حریت قیادت نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے جبرواستبداد بند نہ کیا تو منظم احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین حریت نوجوان شہید ہو گئے ۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لئے حریت رہنماؤں کو نظربند کردیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید تینوں مجاہدین کو محاصرے اور تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا ۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے حریت رہنماؤں کو مارچ میں شرکت سے روکنے کیلیے نظر بند کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک کو گھروں میں نظربند کردیا گیا، سید علی گیلانی، شبیراحمد شاہ، نعیم احمد خان پہلے ہی نظر بند ہیں۔