چو?در? نثار?ا الطاف حس?ن ?? خلاف ب?ان، متحد? ?ا ?ل احتجاج ?ا اعلان

231

متحدہ قومی موومنٹ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی طرف سے الطاف حسین کے خلاف بیان پر کل پریس کلب کےسامنے احتجاج کا اعلان کر دیا ۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کو الطاف حسین فوبیا ہو چکا ہے ۔ الطاف حسین نے کل اپنے بیان میں آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مجھے پاکستان چاہئے ، الطاف حسین نے کہا کہ ہم فوج کا برا نہیں چاہتے، انہوں نے اپنی تقریر میں مطالبہ کیا کہ ہمارے خلاف جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اسے بند کیا جائے، الطاف حسین نے کہا انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا ماضی میں بھی ن لیگ نے ایم کیو ایم اور فوج کو متصادم کرنے کوشش کی ۔ الطاف حسین کے بیان میں ملال اور غم کا اظہار زیادہ ہے ، چودھری نثار اپنے گریبان میں جھانکیں، ان کا کہنا تھا چودھری نثار شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا خواجہ آصف ہمیشہ اشتعال انگیز بیانات دیتے ہیں، خواجہ آصف نے ایم کیوایم اور الطاف حسین میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی، اس لئے ہم خواجہ آصف اورچودھری نثار کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا الطاف حسین کا بیان پڑھنے کے بعد کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، حکومت الطاف حسین کی تلخی اور غم کوسمجھےکی کو شش کرے، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کےلیے کیا جا رہا ہے۔