الطاف ?? ر?نجرز ?? خلاف تقر?ر ناقابل قبول ??، چو?در? نثار

194

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے ، بیرون ملک سے سیکیورٹی اداروں پر دشنام طرازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ الطاف حسین کی رینجرز کے خلاف تقریر ناقابل قبول ہے ۔ ان کا کہنا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ الطاف حسین کے معاملے پر برطانیہ سے دوٹوک بات کی جائے ۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کے غصے اور مایوسی کا نزلہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر گر رہا ہے، الطاف حسین کی موجودہ صورتحال کاذمہ دار پاکستان، افواج یا رینجرز نہیں۔ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا اخلاقیات سے گری گفتگو سے الطاف حسین کیا اردو بولنے والوں کی ترجمانی کر رہے ہیں یا تضحیک؟

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا الطاف حسین کی تقاریر اشتعال انگیزی کی آخری حدوں کو چھورہی ہیں ، الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے ، بیرون ملک سے سیکیورٹی اداروں پر دشنام طرازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ہم نے بے انتہاصبر وتحمل سے کام لیا ، اب وقت آگیا ہے برطانیہ سے بات کی جائے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار کسی کو ایسے بے بنیاد الزام لگانے کی اجازت نہیں جو ناقابلِ نشرواشاعت ہوں، برطانیہ میں کرتوتوں کے باعث گھیرا تنگ ہونے پر الطاف حسین بوکھلا گئے ہیں، اس لئے الطاف حسین وہی زبان استعمال کررہے ہیں جو 1971 سے ہندوستان کرتا آ رہا ہے ۔