آصف عل? زردار? س?  رشت? پار?? قائد اور ب?ائ? ?ا ?? ،تنو?رزمان?

839

ڈاکٹر تنویر زمانی نے میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کی تردید کر دی ، کہتی ہیں آصف علی زرداری سے میرا رشتہ پارٹی قائد اور بھائی کا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں تاہم وہ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک گئی تھیں ۔ ان کا کہنا تھا ان کا نکاح تحسین جاوید صدیقی نامی شخص سے ہوا تھا ۔ مبینہ بیٹے سجاول زرداری کے حوالے تنویرزمانی کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کسی شخص کو نہیں جانتیں ۔ آصف علی زرداری سے ان کا رشتہ پارٹی قائد اور بھائی کا ہے ۔ شرپسند لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری میں لڑائی کروانے کے لئے ان کا نام استعمال کیا ۔

ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی میں وراثتی طور پر نہیں آئیں اور نہ ہی  جمہوریت کا حسن اپنے حسن سے دوبالا کرنے آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا  آئندہ عام انتخابات میں لیاری اور لاہور سے حصہ لیں گی۔ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف راحیل شریف کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کافی حد تک کم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرتنویرزمانی اورآصف زرداری کے درمیان شادی کی خبریں اوران کے مبینہ بیٹے سجاول زرداری کے حوالے سے خبریں میڈیا اورسوشل میڈیا پر کافی عرصے گردش کررہی تھیں۔ جن کی تردید کے لئے آج ڈاکٹر تنویرزمانی نے پریس کانفرنس کی ۔ ٍ