س??ور?? ادارو? ?? خلاف غلط زبان ?ا استعمال ، الطاف حس?ن ?? خلاف مقدمات درج

207

سیکورٹی اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر جیکب آباد کے ایئرپورٹ تھانے ، تھانہ صدر اور تھانہ دوداپور میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے  ۔

جیکب آباد کے ایئرپورٹ تھانے، تھانہ صدر اور تھانہ دوداپور میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سیکورٹی فورسز کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر مقدمات درج کر لئے گئے ۔ ایک مقدمہ تحریک اہلسنت پاکستان کے رہنما عبدالخالق سومرو کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق الطاف حسین نے پاکستان کی سالمیت اور سیکیورٹی ادارے کیخلاف غلط زبان استعمال کی، الطاف حسین کیجانب سے غلط زبان استعمال کرنیکا مقصد سندھ اور خصوصی طور پر کراچی میں گڑبڑ پیدا کرنا تھا۔ متن کے مطابق الطاف حسین نے پاکستانی اداروں کے خلاف 12جولائی کو بھی تقریر کی تھی ۔ پولیس کے مطابق الطاف حسین پر 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔