ا?بر?م?ل? ?ا مب?ن? قاتل ناصر د?وب? گرفتار، غلام قادرت??بو

219

منگھو پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے اکبر کمیلی کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم ہے ۔

کراچی : ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ منگھو پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے اکبر کمیلی کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت ناصر دھوبی کے نام سے ہوئی ہے ۔

غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے ملزم ناصر دھوبی 29 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے ، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ کا کہنا ہے ملزم متعدد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔

مدارس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ 24 مدارس کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔