جرائم ?ارو?ن? ??لئ? س?ف س?? پروج??? ا?م منصوب? ??، ش?باز شر?ف

229

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ جرائم کی روک تھام کیلیےانتہائی اہم منصوبہ ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا۔

لاہور میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے لاہورکےبعددیگربڑےشہروں میں بھی سیف سٹی پروجیکٹ شروع کریں گے۔ سیف سٹی پروجیکٹ جرائم کی روک تھام کیلیےانتہائی اہم منصوبہ ہے جسے جلد مکمل ہونا چاہیے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبہ قومی جذبہ کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے جب کہ جرائم میں کمی کیلیےجدیدٹیکنالوجی سےاستفادہ وقت کی ضرورت ہے۔