پالی کیلے:دوسراون ڈے، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

273

سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لئے 288 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 287 رنز اسکور کیئے ۔ جواب میں سری لنکا نے مقررہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پورا کر لیا ۔ سری لنکا کیطرف سے ایم ڈی پریرا اور ٹی ایم دلشان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 92 رنز پر گری جب پریرا 40 گیندوں پر 68 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔ دوسری وکٹ 140 رنز پر گری جب تھرنگا 44 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دلشان تھے جنہوں نے 102 گیندوں پر 47 رنز اسکورکیئے ۔ چوتھی وکٹ 157 رنز پر گری جب میتھو 23 گیندوں پر 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری ، چھٹی وکٹ 196 رنز پر گری ، ساتویں وکٹ 248 رنز پر گری جبکہ آٹھویں وکٹ 285 رنز پر گری ۔ اس طرح سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

پاکستان کیطرف سے راحت علی نے 3 اور محمد حفیظ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے پہلے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کے طرف سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا ۔ اس طرح پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری جب احمد شہزاد 43 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ان کی وکٹ پاتھیرانا نے حاصل کی ۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 15 گیندوں پر 9 رنز اسکور بنائے ۔ پاکستان کی تیسرے وکٹ 96 رنز پر گری جب بابر اعظم 19 گیندوں پر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ان کی وکٹ سری واردانا نے حاصل کی ۔ چوتھی وکٹ 179 رنز پر گری جب شعیب ملک 51 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ میتھیو نے حاصل کی ۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 197 رنز پر گری جب اظہر علی 104 گیندوں پر 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اظہر علی کی وکٹ دلشان نے حاصل کی ۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 217 رنز پر گری جب سرفراز احمد 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر ملنگا کا شکار بنے ۔ پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جنہوں نے 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 52 رنز اسکور کیئے ۔ محمد رضوان کی وکٹ پرادیپ نے حاصل کی ۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 278 رنز پر گرے ۔ جب یاسرشاہ 2 گیندوں پر 1 رن بناکر ملنگا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ اس طرح پاکستان نے مکمل پچاس اوورز کا سامنا کرتے ہوئے 287 رنز بنا کر سری لنکا کو 288 رنز کا ہدف دے دیا ۔