کراچی:جماعت اسلامی کے زیراہتمام کے الیکٹرک ہیڈآفس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری

213

کراچی میں بجلی کی بدترین بندش کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے زیراہتمام کے الیکٹرک ہیڈآفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے ۔

کراچی میں بجلی کی بدترین بندش کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے زیراہتمام کے الیکٹرک ہیڈآفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے ۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کر رہے ہیں ۔ دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے الیکٹرک ہیڈآفس کے باہر جمع ہے ۔ کارکنوں  کی طرف سے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے ۔

دھرنے کے شرکا نے بڑی تعداد میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر کے الیکٹرک اور انتظامیہ کے خلاف نعرے درج ہیں ۔ مظاہرین نے پلے کارڈز پر پانی دو ، بجلی دو یا پھر کرسی چھوڑ دو ، قاتل کے الیکٹرک ہائے ہائے ، اوور بلنگ ختم کرو کے نعرے لکھ رکھے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے الیکٹرک کو قانونی کے کٹہرے میں لائے گی ، کے الیکٹرک سے ماضی اور حال کا حساب لیا جائے گا ۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور متحدہ کے مفادات کے الیکٹرک سے وابسطہ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کے الیکٹرک اب خود بھاگنا چاہتی ہے مگر ہم اس کو اب بھاگنے نہیں دیں گے ۔ امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا ہم کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک کے حامیوں کا احتساب چاہتے ہیں ۔