نیب راولپنڈی وٹنس سیل میں آتشزدگی،اہم ریکارڈ جل کر راکھ

241

نیب راولپنڈی کے ویٹنس سیل میں آگ لگنے سے اہم کیسز کے ساتھ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے کیس کا بھی ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا ۔

نیب راولپنڈی وٹنس سیل میں لگی آگ پر فائربریگیڈ کے عملے دو گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پا لیا ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے فائر بریگیڈ کے آنے سے قبل ہی اہم ریکارڈ جل کرخاکستر ہو گیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا تھا وٹنس سیل میں حال ہی میں کھولے گئے میگاکرپشن کیسز کا ریکارڈ موجود تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے آگ لگنے سے نیب کے زیرتفتیش کئی اہم کیسز سمیت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گواہیوں کا رکارڈ بھی جل گیا ہے ۔ واضح رہے کہ نیب کا وٹنس سیل 4 ماہ قبل بنایا گیا تھا۔