کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی تحریک عید کے بعد تیز کی جائے گی،حافظ نعیم الرحمن

286

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی تحریک عید کے بعد مزید تیز کی جائے گی۔

 جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کراچی کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے شہر میں بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ بار بار بریک ڈاﺅن اور کے الیکٹرک کی ناقص کار کر دگی کے خلاف احتجاجی دھر نے پر عوام اور کارکنوں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روزے کی حالت میں کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھر نا دینے پر کراچی کی عوام خراجِ تحسین کے مستحق ہے۔ انھوں نے کہا دھر نے نے ثابت کر دیا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی تر جمان جماعت ہے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہی سب سے پہلے احتجاج کیا اور تحریک کا آغاز کیا ۔کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی تحریک عید الفطر کے بعد بھی جاری رہے گی اور اس تحریک میں مزید تیزی پیدا ہوگی۔ انھوں نے کہا کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے اور عوام کو تنگ کر نے سے باز رہے ۔

Hafiz-Naeem-Ur-Rahman-2

 حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک عید الفطر کے دنوں میں فراہمی کے سلسلے میں حقیقی معنوں میں ریلیف دے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی بد ترین بد انتظامی مسلسل لوڈشیڈنگ ،بریک ڈاﺅن اور اوور بلنگ پر شہریوں کے اندر کے الیکٹرک کے خلاف شدید اشتعال اور غم و غصہ پا یا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا پر امن احتجاجی دھر نا عوام کی جانب سے اس کا اظہار تھا کہ عوام کے الیکٹرک کو بھاگنے نہیں دیں گے جبکہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو عوام کو جواب دینا ہو گا۔